پی ٹی آئی کی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں

4 Jul, 2020 | 06:11 PM

Malik Sultan Awan

(قذافی بٹ) سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری کی زیرصدارت پارٹی سیکرٹریٹ میں تمام اضلاع اور سٹی ڈسٹرکٹ صدور کا تنظیمی اجلاس ہوا ، اعجاز احمد چودھری کا کہنا ہے کہ مقامی حکومتوں کے انتخابات کی تیاری میں متحرک اور حلقہ بندیوں میں کارکنان بھرپور دلچسپی لیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے سنٹرل پنجاب کی تمام اضلاع کی تنظیموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقامی حکومتوں کے انتخابات کی تیاری میں متحرک اور حلقہ بندیوں میں کارکنان بھرپور دلچسپی لیں تاکہ حلقہ بندیاں درست طریقے سے ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا رضاکار ٹائیگرفورس کو ہر سطح پر فوری طور پر موثر اور فعال بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے کورونا رضاکار ٹائیگر فورس کی مدد حاصل کی جائیں۔

صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کا کہنا تھا کہ سنٹرل پنجاب میں تمام اضلاع اور تحصیل کی سطح پر مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کو روکنے کے لئے کورونارضاکار ٹائیگرفورس کو ذمہ داریاں سونپی جارہی ہے۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ، شکیل نیازی، ادریس چیمہ، کنور عمران سعید، رانا ساجد علی خاں، ملک ظہیرعباس کھوکھر، علیم اللہ وڑائچ نے شرکت کی۔

مزیدخبریں