( ملک اشرف ) پاکستان بار کونسل نے ایک سال وکالت پریکٹس کرنے والے نوجوان وکلاء کو بار ایسوسی ایشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کا حق بحال کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار کونسل اعظم نذیر تارڈ کی زیر صدارت ہونے والےاجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل عابد ساقی، ممبر ہاکستان بار احسن بھون، صدر سپریم کورٹ بار و ممبر پاکستان بار سید قلب حسن، سابق صدر ہائیکورٹ بار و ممبر پاکستان بار حفیظ الرحمان چوہدری اور ممبر پاکستان بار سید اختر حسین نے شرکت کی۔
اجلاس میں بار ایسوسی ایشن کے الیکشن اصلاحات بارے مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں ماضی میں الیکشن رولز بارے بنائے گئے رولز میں ترامیم بارے نظر ثانی کی گئی۔ نوجوان وکلاء کے بار ایسوسی ایشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے دوسال کی لازمی شرط پر نظر ثانی کرتے ہوئے اسے ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں متفقہ طور پر ایک سال وکالت پریکٹس والے وکلاء کو بار الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کا حق بحال کردیا گیا۔