اداکار عمران عباس کا انتہائی فکر انگیز پیغام

4 Jul, 2020 | 04:35 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس سماجی رابطوں سائٹ انسٹاگرام پر متحرک نظر آتے ہیں،ایک پوسٹ شئیر کرتے ہوئے انہوں نے مداحوں کے لئے انتہائی فکر انگیز پیغام جاری کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری میں اپنی عمدہ اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار عمران عباس نےاپنے چاہنے والوں کے لئے ایک فکرانگیز پیغام جاری کیا، انسٹاگرام پر طویل پوسٹ شئیر کی جس میں خصوصی پیغام تحریر کیا گیا، اداکار عمران عباس کا کہناتھا کہ ہمیں 2020 میں پیش آنے والے حادثات اور شرح اموات کو یاد کر کے خدا کے ناشکری کرنے کے بجائے اللہ کی عطا کردہ نعمتوں پر شکرگزار رہنا چاہئے۔

انہوں نےسوالیہ انداز میں لکھا کہ کیا ہم نے ہر لمحہ ہونے والی رحمتوں کی برسات کا شکر ادا کیا ہے؟ کیا جو ہمارے پاس موجود ہے اس کا شکر ادا کیا ہے؟ کیا جو ہمارے اعمال ہیں اس کے بدلے کیا ہمیں کچھ ملنا بھی چاہئے؟ہمیں ان تمام نعمتوں اور برکتوں کا انداہ اس وقت ہوتا ہے جب وہ ہم سے لے لی جاتی ہیں، انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ہمیشہ اللہ کے شکرگزار رہیں اور اس کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے رہیں۔

’زندگی خوبصورت چیز ہے، اُسکی رحم دلی اور مہربانی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، اور اس کے پاس بندے کو دینے کے لئےنعمتوں کی کمی نہیں۔‘ہر وقت الحمداللہ کہتے رہا کریں تاکہ اس کی رحمتوں کے سائے میں رہیں۔
 

مزیدخبریں