ہالی ووڈ 'مارول سیریز' میں بھارتی اداکار پاکستانی سُپر ہیرو کا کردار کرنے کو تیار

4 Jul, 2020 | 04:12 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) ہالی ووڈ کی مشہور مارول سیریز اپنے تخلیق کردہ سُپر ہیروز کے کرداروں کی وجہ سے ناصرف یورپ,امریکہ بلکہ دنیا بھر میں مشہورہیں,اب' مارول سیریز' میں بھارتی اداکار نے پاکستانی سُپر ہیرو کا کردار کرنے کا ارادہ کرلیا۔

تفصیل کے مطابق  آئرن مین ،تھور اور کیپٹن امیرکہ جیسے کرداروں کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا چکا ہے ۔بھارت سے تعلق رکھنے والےکمیل ننجیانا  جو کہ ہالی ووڈ میں بھی کام کرچکے ہیں وہ اپنی نئی فلم میں ایک نیا کردار دکھانے جا رہے ہیں اوردلچسپ بات یہ ہے کہ اس سُپر ہیرو کا تعلق پاکستان سے دکھایا جائیگا ۔ کمیل ننجیانا کواس فلم میں پاکستانی سُپر ہیرو کا کردار ادا کرنے کے لیے منتخب کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس کردار سے متعلق تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کمیل ننجیانا کا کہنا تھا کہ جہاں اس کردار کا ملنا انکے لیے ایک بہت بڑی کامیابی ہے اور وہ اس پر بہت خوش بھی ہیں البتہ اسکے ساتھ ساتھ وہ اس کردار کو نبھانے کے حوالے سے خاصا دباؤبھی محسوس کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سے کچھ الگ کرنے کی ٹھان رکھی تھی اور اس حوالے سے یہ انکے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ خود کو ثابت کریں تاہم وہ اس سریز میں بالکل ایک نیا کردار ادا کریں گے۔کمیل ننجیانی کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے گندمی رنگت والے(ایشیا کے لوگ) زیادہ تر ہالی ووڈ فلموں میں دہشتگرد یا اسی قسم کے اشتعال انگیز کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں لیکن اس حوالے سے انکا کردار بہت اہم ہے کہ وہ ایک مثبت کردار کرنے والے ہیں ۔

کمیل ننجیانی نے  سوشل میڈیا پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں ان کی جسامت پہ کی گئی محنت واضع طور دکھائی دے رہی ہے اور مداحوں نے اسے کافی سراہا ہے۔لیکن اس تصویر کےمتعلق بات کرتے ہوئے کمیل کا کہنا تھا وہ عام طور پر اپنی اسطرح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا پسند نہیں کرتے اور وہ اس حوالے سے کافی شرم محسوس کرتے ہیں لیکن تصویر پر ملنے والی مسلسل داد اور تعریف کی وجہ سے وہ اچھا محسوس کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں