ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الاضحٰی سے قبل شہر میں چودہ مویشی منڈیوں کی تیاریاں مکمل

عید الاضحٰی سے قبل شہر میں چودہ مویشی منڈیوں کی تیاریاں مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ٹاؤن ہال: سٹی42 :عید الاضحٰی سے قبل شہر میں چودہ مویشی منڈیوں کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، چودہ عارضی مویشی منڈیوں کے قیام کے لیے اراضی کی نشاندہی کا عمل مکمل کرلیا گیا تمام منڈیاں شہری آبادی سے دس سے پینتالیس کلو میٹر فاصلے پر لگے گی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل کو فہرست ارسال کردی۔

تفصیلات کے مطابق شہر کی چودہ مویشی منڈیوں میں 13 لاکھ 34ہزار چھوٹے جبکہ 3 لاکھ 15 ہزار بڑے جانوروں کی گنجائش ہوگی، واہگہ زون میں گیارہ سو کنال پر محیط لکھو ڈیر رنگ کے مقام پر مویشی منڈی لگے گی لکھوڈیرمنڈی میں 24 ہزار 700 چھوٹا جانور جبکہ 99 ہزار بڑے جانوروں کی گنجائش ہوگی۔  نشتر زون میں منڈیاں پرانا کاہنہ فیروزپور روڑ 63 سو کنال اراضی پر ایک لاکھ 41 ہزار جبکہ 5 لاکھ 67 ہزار چھوٹے جانوروں کی گنجائش ہے ،پائن ایونیو روڑ پر 700 کنال پرمویشی منڈی لگے گی، منڈی میں 65 ہزار چھوٹے جبکہ 16 ہزار بڑے جانوروں کی گنجائش ہوگی۔ 

فروٹ ویجیٹیبل مارکیٹ کاچھا میں 800 کنال پر مویشی لگے گی جہاں 72 ہزار چھوٹا جانور جبکہ  18ہزار جانور لایا جاسکے گا، گلبرگ زون میں ڈی ایچ اے فیز نائن 23 سو کنال پر محیط منڈی لگے ڈی ایچ اے منڈی میں 2لاکھ 7 ہزار چھوٹے جبکہ 51 ہزار 750 بڑے جانوروں کی خریداری ہوسکے، کاہنہ کاچھا روڑ پر 300 کنال اراضی پر مویشی منڈی لگے گی کاہنہ کاچھا روڑ پر لگنے والی منڈی میں 27 ہزار چھوٹے جبکہ 6 ہزار 750 بڑے جانوروں کی خریداری ہوسکے گی۔

 راوی زون میں سگیاں کے مقام پر 20 ایکڑ پر مویشی منڈی لگے گی، سگیاں منڈی میں 14 ہزار 400 چھوٹے جبکہ 36 سو بڑے جانوروں کی گنجائش ہوگی علامہ اقبال زون میں چار مویشی منڈیاں لگیں گی ایک سو دس ایکڑ اراضی پر محیط این ایف سی سوسائٹی نزد بحریہ ٹاؤن مویشی منڈی لگے گی این ایف سی سوسائٹی کی منڈی میں 79 ہزار 200 چھوٹے جانور جبکہ 19 ہزار 800  بڑے جانوروں کی خریداری ہوسکے گی مانگا منڈی نزد پولیس اسٹیشن 900 کنال پر محید منڈی لگے،81 ہزار چھوٹے جبکہ 20ہزار بڑے جانوروں کی گنجائش ہوگی۔

 رائے ونڈ سندر روڑ پر 100 ایکڑ پر محیط منڈی میں 72 ہزار چھوٹے جبکہ 18 بڑے جانوروں کی خریداری ہوسکے گی، شاہ پور کانجراں منڈی 450 کنال پر محید ہوگی 40 ہزار چھوٹے جبکہ 10 ہزار بڑے جانوروں کی خریداری ہوسکے گی، داتا گنج بخش زون کے زیر کنٹرول حضرت عثمان غنی روڑ سگیاں میں سترہ ایکڑ پر منڈی لگے گی حضرت عثمان روڑ کی منڈی میں 12 ہزار چھوٹے جبکہ 3 ہزار بڑے جانوروں کی خریدوفروخت ہوسکے گی۔

 

 

 

Shazia Bashir

Content Writer