ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کا حال بتانے والوں نے ٹھنڈی ٹھار پیشگوئی کردی

موسم کا حال بتانے والوں نے ٹھنڈی ٹھار پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: شہر میں گردآلود ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، مطلع آبر آلود رہنے سے درجہ حرارت میں معمولی کمی ہوگئی۔ محکمہ موسمیات  نے  مون سون کی بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گردآلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، مطلع آبر آلود رہنے سے درجہ حرارت میں معمولی کمی ہوگئی، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،  جبکہ صبح  کے وقت کم سے کم درجہ حرارت26  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد تھا، جو شام کے اوقات میں 54 فیصد ہونے کا امکان ہے اور  اتوار کے روز  بھی شہر میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  شمال مغربی ہوائیں نمی اور ٹھنڈک کے ساتھ پنجاب کا رخ کریں گی  اور بارش برسائیں گی، دو روز بارش نسبتاً زیادہ ہوگی جس سے موسم  بدلے گا، مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے ستمبر تک جاری رہے گا، اگست میں زیادہ  ست زیادہ بارشوں کا امکان ہے جس سے لاہور اور پنجاب کے ندی نالوں میں طغیانی آئے گی، رواں سیزن میں مون سون بارشیں گزشتہ سال کی نسبت زیادہ ہوں گی۔

 واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون الرٹ جاری کر دیا گیا  ہے جس کے مطابق اس سال مون سون بارشیں زیادہ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ شہر کے متعدد علاقوں میں واسا کی جانب سے نالوں کی صفائی کا کام شروع نہ کروایا جا سکا اور   صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ڈی جیز نے رواں سال 10 فیصد زائد بارشوں کی پیش گوئی کردی جبکہ اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کردیا،  چیئرمین این ڈی ایم اے نے قبل از وقت سروے مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

 لاہور میں درجہ حرارت کل کی نسبتا کم ہوگیا اور ہوائیں چلنے لگیں، بارشون کا سسٹم آج لاہور میں داخل ہوگا اور آئندہ ہفتے لاہور میں بارشیں آئیں گی، موسم قدرے بہتر ہوگا۔

Shazia Bashir

Content Writer