سٹی42: مسلم لیگ ن کی ایم پی اے کنول لیاقت ایڈوکیٹ نے ٹوئنٹی فور نیوز کے خلاف یکطرفہ کارروائی پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی اور قرارداد میں ٹوئنٹی فور نیوز کا لائسنس بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ایم پی اے کنول لیاقت ایڈوکیٹ نے ٹوئنٹی فور نیوز کے خلاف یکطرفہ کارروائی پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی اور قرارداد میں ٹوئنٹی فور نیوز کا لائسنس بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومتی اقدام سخت زیادتی اور انصاف کے خلاف ہے اور پنجاب اسمبلی کا ایوان یکطرفہ کاروائی کی بھرپور مذمت کرتا ہے ۔
ٹوئنٹی فور نیوز کا لائسنس معطل کرنے پر پی پی پی ایم پی ای محمد علی خان ملکانی نے بھی سخت ردعمل دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں، بلاجواز چینل بند کرنا آمریت کی نشانی ہے، چینل بند کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، نیازی سرکار کی نااہلی ظاھر کرنے پر 24 نیوز کو سزا دی گئے ہے۔
دوسری جانب سینئر صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ میڈیا انڈسٹری پہلے ہی شدید بحران کا شکار ہے، حکومت کو ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھانا چاہیے، عمران خان میڈیا کے خلاف کارروائیاں کررہے ہیں، ایسے اقدامات سے دنیا بھر میں ملک کی بدنامی ہو گی، حکومت نے آزاد میڈیا کا گلا گھونٹ دیا ہے، فوری انصاف کے لئے عدلیہ سے رجوع کریں گے، عدلیہ سے انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر آئیں گے۔
َََ
سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ میڈیا نےعمران خان کا پورا ساتھ دیا اور آج اسے سلب کیا جارہا ہے، 2002 میں حکومت کو ناراض کرکے عمران خان کا ساتھ دیا اور اس وقت عمران خان پارٹی کے واحد ایم این اے تھے، مشرف کا وکیل عمران خان کا ساتھی بن گیا جبکہ عمران خان کہتے تھے اسٹیٹس کو توڑیں گے۔