(سٹی42)شہر میں برائلر کی رسد میں بہتری سےقیمت میں اضافہ ہوگیا، مرغی کا گوشت 5روپے مہنگا ہوگیا جبکہ سبزیوں کی قیمتوں میں 20 سے 30 روپے مزید اضافہ کر دیا گیاپھل بھی مہنگے ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں گراں فروش مافیا کا راج برقرار ہے،شہری مہنگائی سے پریشان جبکہ انتظامیہ مافیا کو لگام ڈالنے میں ناکام نظر آرہی ہے، سبزیوں، پھلوں اورمرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا،سرکاری نرخنامہ صرف کاغذوں کی حد تک محدود ہوکررہ گیا۔ شہر میں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی،شہر میں مرغی کا گوشت 5روپے مہنگا ہوگیا، گوشت کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے 275 روپے فی کلو ہوگیا، زندہ مرغی کی قیمت 4روپے بڑھ کر190روپے کلو ہو گئی جبکہ فارمی انڈے ایک روپے بڑھ کر124 روپے درجن مقرر ہیں۔
شہرمیں مہنگائی پرقابو پانےکےحکومت نے عوام کے ساتھ کھوکھلے وعدے کئے،گراں فروش مافیا عوام کی جیبوں پرڈاکہ ڈالنےمیں مصروف مگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کہیں دکھائی نہیں دیتے، سبزیوں،پھلوں اورمرغی کے گوشت قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،گزشتہ روز مختلف علاقوں میں ٹماٹر80 سے90روپے،آلو90، پیاز40، لیموں 160،لہسن 250 سے300 ادرک 400،گھیا کدو،کالی توری، بھنڈی اورگوبھی 80 سے 100 روپے فی کلو میں فروخت ہوتی رہیں،جبکہ برائلرگوشت 6 روپےمزید مہنگا ہوکر270 روپے فی کلو تک جا پہنچا تھا۔
شہریوں کا کہنا ہےکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نےانکی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے،حکومت نےبھی منافع خور مافیا کے سامنے ہتھیارڈال دیئے ہیں۔سبزی و پھل فروشوں کا کہنا ہےکہ حکومت نےاگرحقیقی معنوں میں قیمتوں کوکنٹرول کرنا ہےتو سب سے پہلے منڈیوں میں سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کرانا ہوگا۔
قبل ازیں گزشتہ ہفتے شہر میں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث قیمت میں 3 روپے فی کلو کی کمی ریکارڈ کی گئی۔زندہ مرغی 2 روپے کمی کے بعد 178 روپے جبکہ مرغی کا گوشت تین روپے کمی کے بعد 258 روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔