ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کے تبادلوں سےمتعلق اہم خبر

اساتذہ کے تبادلوں سےمتعلق اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے تبادلوں کیلئے ڈاکومنٹس کی ویریفکیشن کاآج آخری روز ہے، اساتذہ کی ویریفکیشن کا عمل رات بارہ بجے بند روک دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے تبادلوں کے لئے  ڈاکومنٹس کی ویریفکیشن کاآج  آخری روز  ہے،ساتذہ کی ویریفکیشن کا عمل رات بارہ بجے بند روک دیا جائے گا۔ 9 جولائی کو تبادلہ کرانے والے اساتذہ کی حتمی فہرستیں اپ لوڈ کردی جائیں گی۔

رات بارہ بجے کے بعد پی آئی ٹی بی اون لائن تصدیق کے عمل کو روک دے گا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ویریفکیشن نہ کرانے والے اساتذہ کا تبادلہ روک دیا جائے گا۔ اساتذہ کی ری لیونگ اور اپوئٹمنٹ کا عمل 17 جولائی تک مکمل کرلیا جائے گا۔ تبادلوں کا عمل میرٹ پر مکمل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سکول ایجوکیشن کوتبادلوں کے لئےآن لائن موصول ہونے والی درخواستوں کے لئےاساتذہ کا آئی ڈی کارڈ نمبر،نکاح نامہ، ڈومیسائل ،معذوری،اسامی،اپوائٹمنٹ لیٹر،پےسلپ،ترقی کے آرڈر اورجوائنگ لیٹر کی تصدیق کی جائےگی،تصدیق اساتذہ کواتھارٹی آفس میں بلوا کر کرائی جائےگی،دستاویزات کی تصدیق دیئےگئےٹائم فریم کے مطابق کی جائے گی۔

ڈی پی آئی سکینڈری کےمطابق دستاویزات کی تصدیق صرف تبادلوں کے لئےدرخواستیں جمع کرانے والے اساتذہ کی جائےگی،اتھارٹی آفس میں اساتذہ کےدستاویزات کی تصدیق کےوقت کورونا ایس اوپیز کا خاص خیال رکھا جائےگا،تصدیق کے بعد تمام سی ای اوز محکمہ سکول ایجوکیشن کو رپورٹ کریں گے،دستاویزات میں غلطی کی صورت میں متعلقہ سی او اوز ذمہ دار ہونگے۔

یاد رہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن کےسسٹم میں آن لائن ڈیٹا درج نہ کرنےوالےاساتذہ تبادلوں کےاہل نہیں ہوں گے،اس ضمن میں محکمےکی جانب سے صوبے بھرکےسرکاری کالجوں کےاساتذہ کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں،محکمےنےاساتذہ کو کوائف کے اندراج کیلئے ڈیڈ لائن میں توسیع کردی ہے،کالجوں کےاساتذہ 26 جون تک اپنے کوائف محکمہ کےسسٹم میں درج کرسکتےہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer