پیمرا کا آزادی صحافت پربڑا وار، ٹوئنٹی فور نیوز کا لائسنس معطل کردیا گیا، مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ عمران نذیر کی پیمرا کے اقدام کی شدید مذمت، ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ پیمرا کی وساطت سے حکومت نے آزادی صحافت پر ایک اور وار کیا ہے کہ، ٹوئینٹی فور نیوز کے لائسنس کی معطلی حکومت کی آمرانہ سوچ کی عکاس ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ عمران نذیر نے پیمرا کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پیمرا کی وساطت سے حکومت نے آزادی صحافت پر ایک اور وار کیا ہے کہ ٹوئینٹی فور نیوز کے لائسنس کی معطلی حکومت کی آمرانہ سوچ کی عکاس ہے۔
Another blow to press freedom by Imran Niazi's Govt through PEMRA.
— Khawaja Imran Nazir (@Kh_ImranNazir) July 3, 2020
The Suspension of @24NewsHD license is a reflection of this Govt's fascism.#Restore24NewsHD pic.twitter.com/FTSJ03w5PX
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ان ہتھکنڈوں سے اپنی نا اہلی پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے، ہم ٹوئینٹی فور پر قدغن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں.
دوسری جانب سینئر صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ میڈیا انڈسٹری پہلے ہی شدید بحران کا شکار ہے، حکومت کو ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھانا چاہیے، عمران خان میڈیا کے خلاف کارروائیاں کررہے ہیں، ایسے اقدامات سے دنیا بھر میں ملک کی بدنامی ہو گی، حکومت نے آزاد میڈیا کا گلا گھونٹ دیا ہے، فوری انصاف کے لئے عدلیہ سے رجوع کریں گے، عدلیہ سے انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر آئیں گے۔
Pakistan Electronic Media Regulatory Authority (PEMRA) suspended the licence of @24NewsHD without listening the view of channel @RSF_inter @pressfreedom @UNHumanRights @HRCP87 @amnesty @pressfreedompk @freepressunltd @ImranKhanPTI @shiblifaraz @ShireenMazari1 https://t.co/SCLtUJSJca
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) July 3, 2020
سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ میڈیا نےعمران خان کا پورا ساتھ دیا اور آج اسے سلب کیا جارہا ہے، 2002 میں حکومت کو ناراض کرکے عمران خان کا ساتھ دیا اور اس وقت عمران خان پارٹی کے واحد ایم این اے تھے، مشرف کا وکیل عمران خان کا ساتھی بن گیا جبکہ عمران خان کہتے تھے اسٹیٹس کو توڑیں گے۔