ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹروں کو سندھ کی طرز پر رسک الاؤنس دیا جائے: بلاول بھٹو

 ڈاکٹروں کو سندھ کی طرز پر رسک الاؤنس دیا جائے: بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ماڈل ٹاؤن (سعدیہ خان) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان کو شرم آنی چاہیے، اعلان کے باوجود ایک بار بھی ڈاکٹرز سے مشاورت نہیں کی ، یہ کیسے حکمران ہیں کہ ڈاکٹرز کے بجائے غیرمتعلقہ لوگوں سے پوچھ رہے ہیں، وباء سے کیسے نمٹا جائے؟

بلاول ہاؤس لاہور میں منعقدہ ویڈیو لنک اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، قمر زمان کائرہ، چودھری منظور،حسن مرتضیٰ، سہیل انور سیال اور جمیل سومرو شریک ہوئے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ملک بھر سے ڈاکٹرز کے نمائندوں نے شعبہ صحت کی صورت حال پر بریفنگ دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے وائے ڈی اے آزاد کشمیر کے ڈاکٹرز پر پولیس کے تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور وائے ڈی اے آزاد کشمیر کے گرفتار ڈاکٹرز کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

  بلاول بھٹو نے کہا کہ حفاظتی کٹس اور حقوق مانگنے پر آزاد کشمیر کے ڈاکٹرز کو گرفتار کرنا ایک شرم ناک عمل ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ پورے پاکستان کے ڈاکٹرز کو سندھ کی طرز پر رسک الاؤنس دیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ سندھ جلد ڈاکٹرز کی سکیورٹی کے لئے بھی قانون سازی کرے گا، تحریک انصاف کی ایف بی آر کی ناکامی کی وجہ سے سندھ کو 229 ارب پنجاب کو 483 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

بلاول بھٹو زرداری نے فاروق آباد ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرین حادثات کے متعلق سلیکٹڈ وزیراعظم ایک بار پھر اپنے پرانے بیان کی ویڈیو کلپ چلا کر دیکھ لیں، آئے روز کبھی طیارہ تو کبھی ٹرین حادثہ، کیا حکومتیں ملک کو اس طرح چلاتی ہیں؟ بلاول بھٹو حکومت پر برس پڑے بولے حکومت کی جانب سے حادثات پر نوٹس لینے والا ڈھونگ بے اثر ہوچکا ہے، وزیراعظم اب یہ تکلیف بھی نہ ٹھائیں۔ نااہل حکومت کا خمیازہ معصوم شہریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

ایک ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہاکہ  سندھ ریونیو بورڈ نے اس سال 105 ارب روپے سے زائد کا ریونیو جمع کیا، معیشت کی سست رفتاری اور کورونا کے باوجود سندھ کے ریونیو میں 5 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، سندھ میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، سندھ میں 46 ہزار 824 افراد نے کورونا وائرس کو شکست دی۔

Sughra Afzal

Content Writer