پی سی بی نے مزید 3 کرکٹرز کو لاہور طلب کرلیا

4 Jul, 2020 | 09:06 AM

Shazia Bashir

حافظ شہباز علی: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی)نے مزید تین کرکٹرز کو لاہور طلب کرلیا، فاسٹ باولر حارث روف کے تیسرے کوویڈ ٹیسٹ کی رپورٹ بھی مثبت آگئی۔

تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ کے لئے منتخب نوجوان فاسٹ باولر حارث روف کا تیسرا کورونا ٹیسٹ بھی پازیٹو آیا گیا ہے، نوجوان فاسٹ باؤلر مزید کچھ عرصہ قرنطینہ میں رہیں گے۔ نوجوان بلے باز حیدر علی اور عمران خان سینئرکا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، کاشف بھٹی کے ٹیسٹ کی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی تینوں کھلاڑیوں کو لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کھلاڑیوں کے مقامی ہوٹل میں دوبارہ کوویڈ 19 ٹیسٹ ہوں گے جبکہ کاشف بھٹی کے پہلے ٹیسٹ میں منفی رپورٹ کے بعد ہی دوسرے ٹیسٹ کا فیصلہ ہوگا، کھلاڑیوں کے ہوٹل میں ہونے والے ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں انہیں انگلینڈ بھجوانے کے انتظامات کئے جائیں گے۔

دوسری جانب  محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان، وہاب ریاض، فخر زمان اور شاداب خان لاہور سے براستہ دبئی لندن پہنچے اور  بعد میں بذریعہ بس وورسٹر شائر پہنچ گئے۔ ووسٹر شائر میں کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے نتائج کے بعد کھلاڑیوں کو سکواڈ کو جوائن کرنے کی اجازت ہوگی۔

  دوسری جانب  پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کا نیا ڈومیسٹک کرکٹ سیزن دو ماہ تاخیرکا شکارہوگیا، ڈومیسٹک سیزن قومی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ سے شروع ہوگا، اس سال کیلنڈر میں انٹر سٹی اور کلب ایونٹ شامل نہیں کیے جائیں گے،مصدقہ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی)نے حکام نے یکم اگست سے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی، مگرکورونا وائرس کی موجودہ صورت حال کے باعث اب بورڈ حکام نے یکم اگست سے سیزن شروع کرنے کی منصوبہ بندی ترک کرتے ہوئے دو ماہ کی تاخیر سے یکم اکتوبر سے ڈومیسٹک سیزن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں