ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اینٹی کرپشن ٹیم کا اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن

اینٹی کرپشن ٹیم کا اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (رضوان نقوی) اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کی ٹیم نے اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا، بدعنوانی کے مقدمہ میں نامزد تھانہ شفیق آباد کے تھانیدار، جعلساز سیکرٹری یوسی سمیت ایک ہی دن میں چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

اینٹی کرپشن ٹیم نے ایک ہی دن میں چار مختلف مقدمات میں سالہا سال سے نامزد اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن احمر سہیل کیفی نے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے تمام افسروں کو زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔

اینٹی کرپشن کی ٹیم نے رشوت وصولی کی ایف آئی آر میں نامزد سب انسپکٹر جاوید اقبال کو تھانہ شاہدرہ کے باہر سے مزاحمت کی کوشش ناکام بنا کر گرفتار کیا، سب انسپکٹر کو تھانہ پرانی انارکلی کی حوالات میں بند کروا دیا گیاہے۔

اینٹی کرپشن نے دوسری کارروائی میں جعلی سیل ڈیڈ بنا کر سگے چچا کو کروڑوں روپے مالیت کی اراضی سے محروم کرنے والے ملزم احمد علی کو گرفتار کرلیا۔

اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کی ٹیم نے مردہ شخص کے بوگس طلاق نامہ کی تصدیق کرنے کے الزام میں سیکرٹری یونین کونسل عمر سلیمان جبکہ چوتھی کارروائی میں ایل ڈی اے کے سابق سٹاف آفیسر محمد افضال کو گرفتار کر لیا، ملزم محمد افضال نے اوور سیز پاکستانی کو ریکارڈ میں ردوبدل کر کے کروڑوں روپے کی پراپرٹی سے محروم کر دیا تھا۔

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے ریجنل ڈائریکٹرز کو اشتہاریوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کی ہدایت کردی ہے۔

دوسری جانب باغبانپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نجی کمپنی کے کیشئر سے گن پوائنٹ پر 20 لاکھ روپے نقدی لوٹنے والے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا،انچارج انویسٹی گیشن باغبانپورہ قیصر عزیز کے مطابق گن پوائنٹ پر ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 2 ڈاکو عمیر اور ذیشان کو گرفتار کیا گیا ۔

Sughra Afzal

Content Writer