ارطغرل غازی کی بات ہی الگ ہے، عثمان خالد بٹ

4 Jul, 2020 | 12:12 AM

Malik Sultan Awan

ڈیفنس (زین مدنی ) پاکستان فلم اور ڈراما انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان خالد بٹ نے پاکستان میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والی تُرک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ کی تعریف میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کردیا۔

ارطغرل غازی‘ کی تعریف میں جاری کردہ اپنے پیغام میں عثمان خالد بٹ نے کہا کہ ’میں نے بہت سے تُرکش ڈرامے دیکھے ہیں لیکن ارطغرل غازی کی بات ہی الگ ہے۔‘ عثمان خالد بٹ نے اپنے مداحوں سے ارطغرل غازی کی خاصیت دریافت کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا یہ گیم آف تھورونز کی طرح ہے؟‘اداکار نے اپنے مداحوں سے پوچھا کہ” ارطغرل غازی‘ میں کیا چیز خاص ہے؟ اِس کی عمدہ کاسٹ اور کہانی یا پھر اِس سیریز میں جو روایات دکھائی گئیں ان کا احترام؟‘

مزیدخبریں