( زاہد چودھری ) محکمہ پرائمری ہیلتھ تذبذب کا شکار، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے تبادلوں پر ایک مرتبہ پھر پابندی عائد کر دی، پابندی کا اطلاق 9 جولائی سے 9 ستمبر تک ہوگا۔
محکمہ پرائمری اینڈ سکنڈری ہیلتھ کئیر تقرر و تبادلوں کے حوالے سے کوئی ٹھوس اور واضح پالیسی بنانے میں ناکامی پر اب تذبذب کا شکار ہے، چند روز قبل تقرر و تبادلوں سے ہٹائی گئی پابندی دوبارہ عائد کردی گئی ہے۔ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کے تبادلوں پر پابندی کا اطلاق 9 جولائی سے 9 ستمبر تک ہوگا۔ تبادلوں پر پابندی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ، تمام ڈائریکٹرز اور اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
محکمہ پرائمری ہیلتھ کے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تبادلوں کے موجودہ کیسز کو 9 جولائی تک مکمل کیا جائے گا اور اس کے بعد تقرر و تبادلے نہیں ہونگے۔