( علی اکبر ) اراکین اسمبلی نے مالی سال 2018-19 کے گوشوارے جمع کروا دیئے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تین کروڑ 98 لاکھ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک نکلے، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ 18 کروڑ 29 لاکھ، عبدالعلیم خان 1 ارب 65 کروڑ 78 لاکھ سے زائد کے مالک ہیں جبکہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے 41 کروڑ 97 لاکھ روپے مالیت کے اثاثے ظاہر کیے ہیں۔
حلف نہ اٹھانے کے باعث چودھری نثار نے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی، ارکان اسمبلی کے جاری گوشواروں کے تحریک انصاف کے امجد محمود چودھری بھی ارب پتی نکلے امجد محمود کے اثاثوں کی مالیت 1 ارب 6 کروڑ سے زائد ہے، صوبائی وزیر میاں محمود الرشید 19 کروڑ 95 لاکھ، وزیر قانون راجہ بشارت 2 کروڑ 93 لاکھ ، وزیر اطلاعات صمصام بخاری 16 کروڑ 86 لاکھ، غلام سرور خان کے بھتیجے عمار صدیق خان 61 کروڑ 40 لاکھ، صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ 10 کروڑ، صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد 2 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کی مالک ہیں۔
فیاض الحسن چوہان ڈیڑھ کروڑ ،خواجہ سلمان رفیق 10 کروڑ 56 لاکھ ،ایم پی اے خواجہ عمران نذیر 2 کروڑ 17 لاکھ سے زائد، ایم پی اے سردار اویس لغاری 28 کروڑ 32 لاکھ، ایم پی اے بلال یاسین 1 کروڑ 48 لاکھ مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔