( یاور ذوالفقار ) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ہفتے میں دو روز ملاقات کی اجازت، نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں پنجاب حکومت کو فریق بنایا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف سے ہفتے میں صرف ایک روز ملنے کی اجازت دی ہے، درخواست گزار کے والد دل سمیت متعدد عارضوں میں مبتلا ہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ملاقات کا ایک دن طے کیا جانا غیر قانونی ہے۔
پنجاب حکومت نے نواز شریف سے کارکنوں اور پارلیمنٹیرینز کی ملاقات پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ جیل حکام کی جانب سے پابندیاں خلاف قانون اور غیر آئینی ہیں، عدالت نوازشریف سے ہفتے میں دو روز ملاقات کیلئے مختص کرنے کا حکم دے۔