سٹی42: ایل ڈی اے میں شہریوں کی شکایات کیلئے ڈی جی ایل ڈی اے کو براہ راست شکایات درج کرانے کیلئے ڈی جی کمپلینٹ سیل قائم کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے عثمان معظم نے کھلی کچہری کے دوران شکایات کا نوٹس لیا تھا، براہ راست شکایات کا سسٹم نہ ہونے سے شہری متعلقہ افسران کی شکایات سے گھبراتے تھے، جن کے خلاف شکایات ہوتی تھیں وہی کھلی کچہری میں موجود ہوتے تھے۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے شہریوں کو اعتماد فراہمی کیلئے ڈی جی کمپلینٹ سیل بنا دیا ہے، ایل ڈی اے میں سولہ ڈائریکٹوریٹس کے نمائندے فوکل پرسن بھی مقرر کردیئے گئے ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جود کامران، انوارالحق، رافیعہ مجید، سندس اقبال، راشد ستار، ارسلان امجد، شفقت علی، شرجیل قیصر، محمد سیف اللہ، قمر ظہور، بلال ملک، بشری ملک، زوہیب انور، عمر عباس، عبدالمنان کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔