(عثمان الیاس) منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتارسابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی کیمپ جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی، پی آئی سی ڈاکٹرز نے کیمپ جیل میں رانا ثناء اللہ کا معائنہ کیا۔
منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی کیمپ جیل میں طبیعت ناساز ہونے کے باعث پی آئی سی کے ڈاکٹرز نے کیمپ جیل میں ان کا معائنہ کیا، ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد رانا ثناء اللہ کے لئے مختلف ٹیسٹ تجویز کردیئے، ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز علاج سے متعلق فیصلہ کرینگے۔
دوسری جانب جیل حکام کی اجازت سے راناثناء اللہ کی اہلیہ اور دیگرعزیز ملاقات کیلئے کیمپ جیل پہنچ گئے ، ملاقات کیلئے آنیوالوں میں رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نبیلہ، داماد شہریار اور بیٹی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 18 جولائی کو اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی سپیشل ٹیم نے رانا ثناء اللہ کو انکی گاڑی سے 21 کلو منشیات برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا، 19 جوالائی عدالت نے اے این ایف کی استدعا پر رانا ثناء اللہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر کیمپ جیل منتقل کردیا تھا۔