نسبت روڈ پر افسوسناک واقعہ

4 Jul, 2019 | 10:00 AM

Sughra Afzal

(ندیم خالد) گوالمنڈی میں نسبت روڈ پر ویران گھر میں لگی آگ بجھانے کیلئےآپریشن کو لیڈ کرنیوالے ریسکیو اہلکار وسیم عباس چھت کے ملبے تلے دبنے سے جاں بحق ہوگئے۔

نسبت روڈ پر واقع گھر میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو آپریشن میں دو واٹر باؤزر نے حصہ لیا، لیکن آگ کی وجہ سے گھر کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے فائر فائٹر وسیم عباس دب گئے۔ ریسکیو اہلکار اپنے ساتھی کو بچانے کی کوشش کرتے رہے لیکن وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ وسیم عباس کی لاش تقریبا دوگھنٹے کی جدوجہد کے بعد نکال کر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کردی گئی۔

مزیدخبریں