شہباز شریف کی پھرتیاں، ایک روز قبل ہی نیب میں پیش ہوگئے

4 Jul, 2018 | 02:40 PM

(سٹی 42) سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف صاف پانی کمپنی سکینڈل میں قومی احتساب بیورو کے بلاوے سے ایک روز قبل ہی نیب لاہور میں پیش ہوگئے۔

خبر پڑھیں۔۔۔الکتاب زندہ باد، متحدہ مجلس عمل کا انتخابی ترانہ جاری
 
سٹی 42 کے مطابق نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو صاف پانی کمپنی سکینڈل اور  پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس میں 5 جولائی کو طلب کررکھا تھا لیکن شہباز شریف انتخابی مصروفیات کے باعث آج ہی نیب کے روبرو پیش ہوگئے ہیں ، جہاں نیب ٹیم نے ان سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔

مزیدخبریں