جی پی او چوک میں پڑنے والے شگاف کو بھر دیا گیا

4 Jul, 2018 | 01:39 PM

(رائو دلشاد) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق نے جی پی او چوک کا دورہ کیا اور گزشتہ روز بارش کے باعث پڑنے والے شگاف کو بھرنے کے کام کا جائزہ لیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔الکتاب زندہ باد، متحدہ مجلس عمل کا انتخابی ترانہ جاری

سٹی 42 کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق نے جی پی او چوک کا دورہ کیا اور گزشتہ روز بارش کے باعث پڑنے والے شگاف کو بھرنے کے کام کا جائزہ لیا اور پراجیکٹ ڈائریکٹر پیکج ون حماد الحسن نے فلنگ سے متعلق بریفنگ دی۔

خبر پڑھیئے۔۔۔ستوکتلہ میں غریب خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھاکہ سٹرک کو کام مکمل ہوتے ہی کھول دیا جائے گا، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی صفدر ورک موقع پر موجود رہیں گے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔اہلیان لاہور تیاری کرلیں، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

انہوں نے سٹرک کے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی، ان کا کہنا تھا کہ مٹی ڈال کر گڑھے کو بھر دیا گیا ہے، پتھر ڈالنے کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں