ستوکتلہ میں غریب خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی

4 Jul, 2018 | 10:47 AM

(عابد چودھری) شہر میں موسلا دھار بارش نے ایک اور خاندان اجاڑ دیا۔ ستوکتلہ میں کچے مکان کی چھت گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق جبکہ تین سالہ فاطمہ زخمی ہو گئی۔

خبر پڑھیں۔۔۔بارش میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کیلئے نگران حکومت کا مالی امداد کا اعلان

افسوسناک واقع ستوکتلہ کے علاقے شادیوال میں پیش آیا جہاں موسلا دھار بارش کے باعث خستہ حال مکان کی چھت گر گئی۔ حادثے میں باپ عبداللہ اور بیٹا ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ تین سالہ فاطمہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

خبرلازمی پڑھیں۔۔۔طوفانی بارش 6 زندگیاں نگل گئی

پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد باپ بیٹے کی لاشیں ورثا کے حواے کر دیں۔

مزیدخبریں