سٹی42: صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے تربت میں مصروف سڑک پر بم حملے میں کئی افراد کے شہید کرنے کی بزدلانہ کارروائی پر بی ایل اے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے اس بزدلانہ بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی بی ایل اے کی اس حملے کا نشانہ بننے والوں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف سرگرم عمل ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی تربت دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیر انسانی اور قابل نفرت قرار دیا۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا ظالمانہ اور وحشیانہ فعل ہے۔ مراد علیشاہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی تربت میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد معصوم شہریوں کی جانوں کے دشمن ہیں۔