بارش اور برف باری کی پیشگوئی

4 Jan, 2025 | 09:26 PM

Waseem Azmet

سٹی42: پاکستان میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (محکمہ موسمیات) نے وفاقی دارالحکومت   اسلام آباد کے ساتھ  خیبر پختونخوا اور   پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہونے کی پیش گوئی کر دی۔

   پاکستان میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے پیش گوئی کی ہے کہ آج ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان، کشمیر  کے علاقوں میں بارش اور برفباری ہونے کا امکان  ہے۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ پوٹھوہار کے کئی علاقوں کے ساتھ اسلام آباد میں بارش ہو گی  جبکہ مری ،جھیکا گلی، نتھیا گلی اورگردونواح میں بارش کے ساتھ برف باری ہونے کا بھی امکان ہے۔ 

پنجاب کے زیادہ میدانی علا قوں اور بالائی سندھ میں آج رات بھی درمیانی سے شدید دھند رہنے کا امکان ہے۔

 اتوار کے روز

 اتوار کے روز بھی اسلام آباد  میں بارش کی توقع ہے۔

 خیبرپختونخواکے اضلاع      چترال، دیر، سوات، کو ہستان ، با جوڑ ،خیبر، شانگلہ، بونیر،بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد ،صوابی، مردان، پشاور، نوشہرہ ، کوہاٹ، کرک،کرم، اورکزئی اوروزیرستان میں بارش/ برفباری کا امکان ہے ۔صبح اور رات کے وقت بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردو نواح میں ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ اتوار کو  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تھوڑے بہت بادل آنے کا امکان ہے۔ پنجاب کےسطح مرتفع  پوٹھوار میں شمار ہونے والے علاقوں راولپنڈی،اٹک،جہلم،چکوال میں اور اس کے ساتھ میانوالی ،سرگودھا، خوشاب، نورپورتھل، سیالکوٹ، منڈی بہاالدین ،نارووال ، حافظ آباد ،گوجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور اورلاہور میں میٹ؁  ڈیپارٹمنٹ کا دعویٰ ہے کہ اتوار کو ہلکی بارش / بونداباندی ہو گی۔  جبکہ مری میں بارش کے ساتھ برفباری متوقع ہے۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ نے اتوار کی صبح  اوررات کے وقت ا وکاڑہ، ساہیوال،سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، فیصل آباد ،جھنگ،بھکر، لیہ ، ملتان،بہاولپور، بہا ولنگر،خانیوال، خانپور، رحیم یار خان ،ڈی جی خان اور گردونواح میں شدید دھند چھائے رہنے کی بھی پیشگوئی کر دی ہے۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ کی پیشگوئی میں لاہور کا کوئی ذکر نہیں۔

 میٹ ڈیپارٹمنٹ کی پیشگوئی کے مطابق بلوچستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنےکا امکان  ہے۔

 سندھ ک میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے ۔ سکھر ، شہید بینظیر آباد،شکارپور، کشمور، خیر پور، مو ہنجو دارو اور گردونواح میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ نے پیش گوئی کی ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد ہونے کا امکان ہے اور  بارش کے ساتھ برفباری ہونے کا بھی امکان ہے۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ کے سٹیشنز کی ریکارڈنگ کے مطابق ہفتہ کے روز  کم سےکم درجہ حرارت گوپس میں منفی 08 رہا،زیارت بلوچستان میں منفی 04،بگروٹ اور پاراچنارمیں منفی03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

مزیدخبریں