ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مزدوروں کسانوں اور عام آدمی کیلئے ذوالفقار علی بھٹو نے بڑے کام کئے ہیں

مزدوروں کسانوں اور عام آدمی کیلئے ذوالفقار علی بھٹو نے بڑے کام کئے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مزدوروں کسانوں اور عام آدمی کے لئے ذوالفقار علی بھٹو نے بڑے کام کئے ہیں۔ 

سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 97 واں یوم پیدائش کے موقع پر پیپلز پارٹی رہنما میاں عزیز الرحمٰن چن کی جانب سے لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سمیت پیپلز پارٹی رہنما اور جیالوں نے شرکت کی ۔

پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان کا تقریب کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ عزیز الرحمٰن چن ہر سال قائد عوام کی سالگرہ مناتے ہیں، عزیز الرحمٰن چن نے ہمشیہ پیپلز پارٹی کا پرچم بلند رکھا پارٹی کے لئے ان کی بڑی قربانیاں ہیں، پیپلز پارٹی کے لئے کی گئی عزیز الرحمٰن چن کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی جیالوں نے اسی طرح جدوجہد جاری رکھی تو لاہور پھر سے پیپلز پارٹی کا قلعہ بنے گا۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک بڑے لیڈر تھے پوری دنیا ان کو مانتی تھی۔ ہم بدقسمت قوم ہیں کہ ہم نے آپ ے ہاتھوں سے ایک عظیم لیڈر کو پھانسی کے پھندے پر چڑھایا۔ ہمارے ملک کے مسائل کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو وقت نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بے نظیر کی شکل میں پھر ایک عظیم لیڈر ملی اسے بھی ہم نے کھو دیا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ آج بھی اگر کسی کے پاس قیادت ہے تو وہ صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے ، آج بھی اگر آصف علی زرداری کو سیاست سے باہر کر دیں تو سسٹم نہیں چل سکتا، ہر ایک کو ساتھ لے کر جو چل سکتا ہے وہ لیڈر صرف آصف علی زرداری ہے، آصف علی زرداری نے گیارہ سال جیل کاٹی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو دلیر غیرت مند اور غریبوں کے لئے درد رکھنے والا لیڈر ہے، بلاول بھٹو میں اپنے نانا والا جوش ہے بلاول بھٹو پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے، ہم نے ایک زنجیر بن کر بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیر اعظم بنانا ہے، ہم نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کو بحال کرنا ہے بڑے بڑے لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے جا رہے ہیں،  پیپلز پارٹی ہی وہ پارٹی ہے جو اس ملک کو بچا سکتی ہے، ہیوی ویٹ لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں لوگ سمجھ چکے ہیں کہ پیپلز پارٹی ہی حل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پارٹی نے شہادتیں دیں ہم نے اپنے عظیم لیڈروں کو کھویا ہے۔ شہید بے نظیر بھٹو کی لاش سامنے رکھ کر آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔