ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مطلوب انسانی اسمگلر ایبٹ آباد سے گرفتار

 مطلوب انسانی اسمگلر ایبٹ آباد سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انسانی اسمگلنگ میں مطلوب ملزموں کی لسٹ میں شامل بدنام زمانہ انسانی اسمگلرکو ایبٹ آباد سے گرفتار کرلیا گیا ۔ 

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی ہدایت پر کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد نےکارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر قاری جان محمدکو گرفتار کرلیا ۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم قاری جان محمد کا تعلق افغانستان سے ہے، ملزم کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا، ملزم انسانی اسمگلنگ میں مطلوب ملزمان کی لسٹ میں شامل تھا ، ملزم سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث ہے۔ ملزم قاری جان محمد کے موبائل سے انسانی سمگلنگ سے متعلق ٹھوس شواہد برآمد ہوئے، برآمد شدہ شواہد میں انسانی اسمگلنگ اور یونان کشتی حادثے سے متعلق مواد بھی شامل ہے ۔ 

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزم قاری جان محمد، انسانی اسمگلر افسر خان کا بھائی ہے، انسانی سمگلر افسر خان کو 2 روز قبل گرفتار کیا تھا۔