سونے کی قیمت میں کمی

4 Jan, 2025 | 03:17 PM

سٹی 42 : ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے ۔ 

سونے کی قیمت میں 1200 روپے فی تولہ کی کمی ہو گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کے بھاؤ میں ایک ہزار 29 روپے کی کمی ہونے سے دس گرام سونا 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب 10گرام چاندی کی قیمت 3310 روپے پر برقرار ہے ۔ 

مزیدخبریں