ویب ڈیسک: کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے دن جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔
جنوبی افریقہ نے آج اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز 4 وکٹ کے نقصان پر 316 رنز سے کیا تاہم کچھ ہی دیر بعد جنوبی افریقہ کی پانچویں وکٹ 323 رنز پر گر گئی۔
ڈیوڈ بیڈنگھم 5 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر آؤٹ ہوئے، جنوبی افریقن اوپنر ریان ریکلٹن نے شاندار ڈبل سنچری بنائی ۔