سٹی 42 : بجلی چوری کی آڑ میں شہری کے گھر دھاوا بولنے اور چوری کا الزام لگانے والے ایس ڈی او لیسکو کو نوکری سے معطل کرکے بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔
ایس ڈی او لیسکوٹاؤن شپ رانامشہودکونوکری سے معطل کرنے کاحکم دیا گیا ہے ۔ ایڈیشنل سیشن جج ساجدہ احمدچوہدری نے ایس ڈی او کو 5 لاکھ روپے جرمانے ادائیگی کابھی حکم دیا ہے۔
شہری حفیظ اختر کے گھر بجلی چوری کی آڑ میں دھاوا بولا گیا اور چوری کا الزام لگایاگیاتھا، عدالت نے مقدمے کی سماعت کی مگر شہری پر چوری کاالزام ثابت نہ ہوا، عدالت نے سماعت کے بعد چیئرمین لیسکو کو حکم دیا کہ ایس ڈی او کو معطل کردیں ۔