سب میرین کیبل میں خرابی کے پیش نظر پی ٹی اے کا اہم اقدام

4 Jan, 2025 | 03:01 PM

 وقاص عظیم: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) حکام کا کہنا ہے سب میرین کیبل اے اے ای -1 میں پیدا ہونے والی خرابی کے پیش نظر عارضی بینڈوڈتھ کا بندوست کر تے ہو ئے اسے سسٹم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ 

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق اس وقت ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کے حوالے سے ڈی گریڈیشن نہیں ہے،پی ٹی اے کی جانب سے اے اے ای -1 سب میرین کیبل کی بحالی کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، اس دوران پی ٹی اے تمام سروسز کی فعالیت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

مزیدخبریں