ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حنا بیات نے شوہر کی دوسری برسی پر جذباتی پیغام شیئر کردیا

حنا بیات نے شوہر کی دوسری برسی پر جذباتی پیغام شیئر کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سینئر اداکارہ حنا بیات نے اپنے شوہر کی دوسری برسی پر جذباتی پیغام شیئر کردیا ۔

 حنا بیات نے انسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں شوہر کے ساتھ بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔

 اداکارہ نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ میں نے خالی پن کو خوشگوار یادوں سے بھرنا سیکھ لیا ہے، میں نے درد کو شکر گزاری سے بدلنا سیکھ لیا ہے، میں نے ایک بار پھر سے ملنے کی امید کے ساتھ جینا سیکھ لیا ہے کیوں کہ میں نے اپنی پوری زندگی آپ کے لیے انتظار کیا اور اب میں دوبارہ آپ کے ساتھ رہنے کا انتظار کرتی ہوں، ایسی زندگی میں جو کبھی ختم نہیں ہوگی۔

 یاد رہے کہ اداکارہ حنا بیات نے اپنے ایک انٹرویو میں شوہرسے پہلی بار ملنے کی کہانی سناتے ہوئے بتایا تھا کہ میں اور میرے شوہر ایک دوست کی شادی میں ڈانس کرتے ہوئے ملے تھے، پھر دونوں کی بڑی گہری دوستی اور دوستی کے بعد شادی ہو گئی۔