سٹی 42 : ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا ۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق لاری اڈا واردات کی نیت سے شہریوں کی ریکی کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، جن سے اسلحہ برآمد ہوا ۔ ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ 2 مشکوک اشخاص کو گھات لگائے دیکھا، ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے تاریکی کا فائدہ اٹھاتے چاند چوک کی طرف فرار ہوگئے، ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ملزموں کے قبضہ سے 2 پستول، موٹرسائیکل، گولیاں و میگزین برآمد ہوئیں ۔
ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ ملزمان کا متعدد وارداتوں کا انکشاف، کارروائی کیلئے تھانہ لاری اڈا کے حوالے کر دیا ۔