ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محمد خان بھٹی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کا تحریری حکم جاری، پرویز الہٰی 7جنوری کو طلب

محمد خان بھٹی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کا تحریری حکم جاری، پرویز الہٰی 7جنوری کو طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: پرویز الہٰی ودیگر کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس، محمد خان بھٹی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کا تحریری حکم جاری، عدالت نے پرویز الہٰی کو فرد جرم کیلئے 7جنوری کو طلب کرلیا۔

تحریری حکم کے مطابق عدالت کوملزمان کی حاضری مکمل کرنے میں کافی دشواری ہے ، تاریخ پر تمام ملزمان حاضر ہوتے اور عدالت فرد جرم عائد کرتی ہے ،عدالت محسوس کرتی ہے کہ حاضر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے ، عدالت کسی قسم کی مزید تاخیر نہیں کرتی ،اس سے پچھلی تاریخ پر محمد خان بھٹی کی میڈیکل گراؤنڈ پر حاضری معافی تھی۔

آج پرویز الہٰی کی میڈیکل کی حاضری معافی کی درخواست پیش ہوئی ،عدالت پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتی ہے ۔
عدالت محمد خان بھٹی ،خالد محمود چٹھہ پر فرد جرم عائد کرتی ہے ،آصف محمود ،نعیم اقبال ،محمد اصغر اور اسد علی پر فرد جرم عائد کی جاتی ہے۔