محمد حسن: حیدرآباد میں سفاک بیٹے اور بہو کے مبینہ تشدد سے ماں جاں بحق ہوگئی۔
واقعہ حیدرآباد کے تھانہ ٹنڈویوسف کی حدود گجراتی محلے میں پیش آیا جہاں معمولی تلخ کلامی پر بیٹے نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر ماں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
خاتون کے دوسرے بیٹوں سجادعلی اوراشرف کے مطابق ہم دونوں بھائیوں کو بڑے بھائی محمد علی نے گھر سے نکال دیا تھا اور ہم قریب واقع دکان میں رہائش پذیر تھے، شور شرابے پر گھر پہنچے تو دیکھاکہ بھائی اور اسکی بیوی ماں پر تشدد کر رہے ہیں،ماں کے سینے پر لاتیں ماری گئیں جس سے وہ زمین پر گر پڑی اور فوت ہوگئی۔
بیٹے سجاد علی کے مطابق کچرا پھینکنے کے معاملے پر ماں پر تشدد کیا گیا، بھائی محمد علی اور اس کی بیوی اس سے قبل بھی ہماری ماں پر تشدد کرتے تھے،پولیس کو بھی شکایت کی لیکن تھانے میں ایک پولیس والا بھائی کا دوست ہے کچھ نہیں کیا جاتا تھا۔
ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو یوسف ریاض حسین کاکہناہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں،ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔