ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قدر میں اضافہ، برطانوی پاؤنڈ اور یورو نے دیگر کرنسیوں کو پیچھے چھوڑدیا

ڈالر کی قدر میں اضافہ، برطانوی پاؤنڈ اور یورو نے دیگر کرنسیوں کو پیچھے چھوڑدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اشرف خان:  کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث روپے پر دباؤ رہا، جس کی وجہ سے ایک ہفتے کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا جبکہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قیمتیں کم ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق، ایک ہفتے میں انٹربینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے مہنگا ہو کر 279.56 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 35 پیسے بڑھ کر 279.85 روپے ہو گئی۔ دوسری جانب یورو 2.93 روپے سستا ہو کر 288.30 روپے اور برطانوی پاونڈ 3.33 روپے سستا ہو کر 348.26 روپے کا ہوگیا۔

اس ہفتے میں یو اے ای درہم 10 پیسے مہنگا ہو کر 76.15 روپے ,سعودی ریال بھی 10 پیسے مہنگا ہو کر 74.45 روپے کا ہو گیا۔ اس دوران بیرونی قرض کی ادائیگی کی مد میں 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی رقم ادا کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11.85 ارب ڈالر سے کم ہو کر 11.71 ارب ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 18 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہو کر 4.70 ارب ڈالر ہوگئے۔