لاہور پولیس کے ایس ایچ اوز کو مزید اختیارات مل گئے

4 Jan, 2025 | 12:40 PM

عرفان ملک: لاہور پولیس کا ایس ایچ اوز کو مزید باختیار کرنے کا فیصلہ, لین دین کے مقدمات کے اندراج کیلئے ایس او پیز تبدیل کر دیئے گئے.

تفصیلات کےمطابق لین دین کے مقدمات کے اندراج کا اختیار ایس ایچ اوز کو دے دیا گیا، ایس ایچ او 24گھنٹے میں کیس کے اندراج پر فیصلہ کرے گا، غلط مقدمہ کے اندراج پر ایس ایچ او ہی ذمہ دار ہو گا۔

اس سے قبل مقدمات کے اندراج کا فیصلہ ڈی ایس پی کی رپورٹ پر ایس پی کرتا تھا,ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او کو فائنل اتھارٹی دے کر مقدمات کے اندراج کی اجازت دیدی.

ڈی آئی جی فیصل کامران کا کہنا تھا کہ شہر میں تمام جرائم کے مقدمات 24گھنٹے کے اندر درج کئے جا رہے ہیں ،25 فیصد مقدمات لین دین کیلئے تھانوں میں آتے ہیں ،ایس پیز کی مصروفیات کے باعث مقدمات کے اندراج میں تاخیر برتی جا رہی تھی۔

مزیدخبریں