ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور ہائیکورٹ کا جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں بند عدالتیں بحال کرنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ کا جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں بند عدالتیں بحال کرنے کا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں بند عدالتیں دوبارہ بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

رجسٹرار آفس پشاور ہائی کورٹ نے چیف جسٹس کی جانب سے حکم کے بعد جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں بند عدالتیں بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

ہائی کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور سینئر سول ججز اپنے متعلقہ اضلاع میں جوڈیشل کام دوبارہ شروع کریں۔ ججز، عدالتوں اور ججز کے گھروں کو سکیورٹی فراہمی کے بعد عدالتی کام بحال کیا جائے۔

واضح رہے کہ امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث 2 اکتوبر 2024 کو جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں عدالتیں بند کی گئی تھیں، جس کے بعد یہ عدالتیں ڈی آئی خان منتقل کی گئی تھی اور جنوبی وزیرستان و ٹانک کے ججز ڈی آئی خان میں کام کررہے تھے۔

پشاور ہائیکورٹ نے جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے ججز کو اپنے متعلقہ اضلاع میں جوڈیشل کام کی دوبارہ آغاز کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer