لاہور کی 115 میں سے 80 سکیموں پر کام کا آغاز، شہریوں کیلئے اچھی خبر

4 Jan, 2025 | 12:19 PM

بسام سلطان: لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی 59ارب مالیت کی 115میں سے 80سکیموں پر کام کا آغاز، چھ زونز میں سے داتا زون اور نشتر زون کام شروع کروانے میں سر فہرست، داتا گنج بخش زون کی 967 ٹوٹ پھوٹ کا شکار گلیوں پر 3ارب 70کروڑ کی لاگت سے کام شروع۔

تفصیلات کے مطابق داتا گنج بخش زون میں23کنٹریکٹر فرمز کی مدت سے کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے گا، نشتر زون کی 23سو 97گلیوں کے لے 12ارب روپے کی خطیر رقم سے کام شروع کرا دیا گیا۔
نشتر زون کی 40سکیموں کے لئے کام شروع،ترقیاتی کاموں کا آغاز ڈیجٹیلائزڈ ای ٹینڈرنگ کے ذریعے کرایاگیا،ٹف ٹائل، پی سی سی ،ڈرینج و سیوریج سسٹم،واٹر سپلائی اور سٹریٹ لائٹس کی اپگریڈیشن، راوی زون کی 29سکیموں کے لئے 5ارب 10کروڑ 77لاکھ کی سکیمیں شروع۔
2ارب 21کروڑ کی لاگت سے شالامارکی 13سکیموں پر کام شروع، گلبرگ زون کی پانچ سکیموں کے لئے 74کروڑ 64 لاکھ کی سکیمیں، سمن آباد زون کی چار سکیموں کے لئے 84کروڑ 55لاکھ کی سکیمیں۔

 ڈی سی کا کہنا تھا کہ ترقیاتی سکیم کے معیار اور ڈیڈلائن و ٹائم لائنز کے مطابق تکمیل یقینی بنائیں۔

مزیدخبریں