ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی ہونے والی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

 سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ کے رخصت ہونے کے باعث ملتوی کی گئی،جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 8 جنوری تک ملتوی کی گئی ہے۔

  عدالتی عملے کی جانب سے سماعت ملتوی ہونے سے متعلق وکلاء کو آگاہ کر دیا گیا۔

 واضح رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانئ پی ٹی آئی سمیت 117 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔

 یاد رہے کہ چند روز قبل ملٹری کورٹ نے بھی 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو سزا سنائی تھی۔