ملک اشرف : ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ کی درخواست ضمانت ، ہائیکورٹ نےآمنہ عروج کی درخواست 6 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کردی ۔
جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست پر سماعت کرےگا ،عدالت نے فریقین کے وکلاء کو بحث کیلئے طلب کررکھا ہے ،انسداد دہشت گردی کورٹ سے ضمانت بعد از گرفتاری خارج ہونے کے بعد ملزمہ آمنہ عروج اور یاسر علی نے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھاہے،ملزمہ آمنہ عروج اور ملزم یاسر علی نے رہائی کیلئے الگ الگ درخواست دائر کیں۔ ضمانت کی درخواستوں میں موقف اختیار کیا کہ ایف آئی آر چار دنوں کی تاخیر سےدرج ہوئی، جس سے پراسیکیوشن کا کیس بری طرح متاثر ہوتا ہے۔