چاول کھانے کے شوقین افراد کیلئےبڑی مشکل کھڑی

4 Jan, 2025 | 11:37 AM

خان شہزاد:  اوپن مارکیٹ میں مختلف بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری، حالیہ رپورٹ کے مطابق  درجہ دوم کے چاول کی قیمت میں  اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 درجہ دوم کے چاول کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ ہوا ہے, جس کے بعد یہ چاول 250 سے 275 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں دال چنا کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلوگرام کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد دال چنا 350 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔

صارفین نے اوپن مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
 
 
 
 

مزیدخبریں