ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور :سکولوں میں شطرنج مقابلے کروانے کا فیصلہ

لاہور :سکولوں میں شطرنج مقابلے کروانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:  ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے شہر کے سرکاری سکولوں میں شطرنج کے مقابلے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 پہلے مرحلے میں شہر کے سکولوں کے اساتذہ کو شطرنج سیکھانے کے لیے 4 روزہ ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔ اساتذہ کو شطرنج کے ماہر کھلاڑی تربیت دیں گے، جس کے بعد انٹر سکول شطرنج مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

گورنمنٹ مسلم لیگ ہائی سکول ایمپرس روڈ میں اساتذہ کو شطرنج سیکھانے کی یہ ٹریننگ دی جائے گی، جس کے بعد لاہور بھر کے 60 سے زائد سکولوں کے طلبا اور طالبات ان مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ شطرنج کے فائنل مقابلوں کا انعقاد جنوری کے تیسرے ہفتے سے کیا جائے گا۔

اس موقع پر ڈی ای او ایلمنٹری محمد عارف، ڈپٹی ڈی ای او محمد حسین اور پرنسپل عامر حفیظ بھی موجود ہوں گے۔