پی ایم ڈی سی نے میڈیکل کالجز میں داخلوں کی اجازت دے دی

4 Jan, 2025 | 11:28 AM

زاہد چوہدری: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی اجازت دے دی ہے۔

 پی ایم ڈی سی کی جانب سے یو ایچ ایس سمیت چاروں صوبوں اور اسلام آباد کی ایم ڈی کیٹ امتحان لینے والی یونیورسٹیز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے، جس میں ایم ڈی کیٹ امتحان مکمل ہونے کے بعد داخلوں کی ہدایت کی گئی۔

اس سے قبل سندھ اور اسلام آباد میں ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ انعقاد کی وجہ سے میڈیکل کالجز کے داخلے تاخیر کا شکار ہوئے تھے، جس کی وجہ سے ہزاروں طلبا گزشتہ تین ماہ سے داخلوں کا انتظار کر رہے تھے۔

پی ایم ڈی سی کی نئی ہدایت کے مطابق اب ایم ڈی کیٹ امتحانات مکمل ہونے کے بعد میڈیکل کالجز میں داخلے کا عمل شروع ہو گا۔

 
 

مزیدخبریں