احمد منصور: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے زراعت کے شعبے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے زراعت کے شعبے میں ترقی کیلئے کاوشیں جاری ہیں۔حکومت کی جانب سے جدت اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ اقدامات اور موثر حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے، انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن اور نیشنل سیڈز ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی زراعت کے شعبے میں اہم اشتراک ہے۔
زراعت کے شعبے میں تعاون، جدت اور کامیاب کاروباری ماڈلز کے فروغ میں اہم کردار، جدید ٹیکنالوجیز سے کسانوں اور تحقیقاتی اداروں کو فائدہ پہنچانے کیلئے موثر اقدامات کی حمایت کی گئی ہے۔
کسانوں، زرعی یونیورسٹیوں اور تحقیقاتی مراکز کو جدید ترین ٹیکنالوجیز اور وسائل کی فراہمی جاری ہے، حکومتی تعاون سے زراعت میں جدید ایگری ٹیک مصنوعات کے ذریعے عالمی معیار کی ترقی کی کوششیں جاری ہیں، کسانوں کی زندگی میں بہتر تبدیلی لانے کیلئے جدید ٹیکنالوجیز کے بھرپور استعمال کا عزم کیا گیا ہے۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے حکومتی عزم کی عکاسی کرتے ہوئے زراعت کے شعبے میں جدت و ترقی کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔