ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے ٹولنٹن مارکیٹ کی تعمیر و بحالی کی باضابطہ منظوری دیدی

 پنجاب حکومت نے ٹولنٹن مارکیٹ کی تعمیر و بحالی کی باضابطہ منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:انیس کروڑ سے زائد لاگت سے ایل ڈی اے تعمیر و بحالی کرے گا، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے منصوبے کی ایڈمنسٹریٹو منظوری دے دی۔

تفصیلات کےمطابق ٹولنٹن مارکیٹ کی تعمیر و بحالی اور فرنٹ کی مکمل نئی شکل کا ڈیزائن سامنے آگیا،ٹولنٹن مارکیٹ کا فرنٹ نیا ،ویسٹ مینجمنٹ ،سیوریج ڈسپوزل کا نظام مرتب کیا جائیگا، ٹولنٹن مارکیٹ کے سامنے نئی پارکنگ لاٹ بھی بنائی جائے گی،دکانوں کے سامنے بورڈز ، پارکنگ سرکولیشن ،صفائی کا شیڈول مرتب کیا جائیگا۔
مارکیٹ کی متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں مینجمنٹ کمیٹی بنانے کی منظوری،مینجمنٹ کمیٹی میں ویسٹ مینجمنٹ ، فوڈ اتھارٹی ، ایم سی ایل کے نمائندے ممبر ہونگے،وائلڈ لائف ، ٹیپا اور ٹولنٹن مارکیٹ کے نمائندے مستقل ممبر ہوں گے۔
ایل ڈی اے ٹینڈر آئندہ ہفتے جاری کرے گا جس کے بعدتعمیر و بحالی کا کام شروع ہوگا، ٹولنٹن مارکیٹ مریم اونگزیب کی ڈائریکشن پر سٹیٹ آف دی آرٹ ری ڈیزائن کی جارہی ہے، سٹی 42نے منظور شدہ ٹولنٹن مارکیٹ کے نئے ڈیزائن کی کاپی حاصل کرلی۔