رپبلکن رہنما مائیک جانسن دوبارہ امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر منتخب

4 Jan, 2025 | 10:27 AM

سٹی42:رپبلکن رہنما مائیک جانسن دوبارہ امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق مائیک جانسن کو 218 ، ڈیموکریٹ رہنما حکیم جیفریز کو 215 ووٹ ملے، ابتدائی طور پر رپبلکن اراکین، رالف نورمن، کیتھ سیلف اور تھامس میسی نے جانسن کی مخالفت میں ووٹ دیا، تاہم نورمن اور سیلف نے جانسن سے مختصر ملاقات کے بعد مائیک جانسن کے حق میں ووٹ دے دیا،ڈیموکریٹ اراکین نے اقلیتی رہنما حکیم جیفریز کو ووٹ دیا ۔

امریکی میڈیا کےمطابق رپبلکنز کا ایوان نمائندگان اور سینیٹ پر باضابطہ کنٹرول، اراکین نے حلف بھی اٹھا لیا،کانگریس کے آئندہ اجلاس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابات میں کامیابی کی تصدیق کی جائے گی۔

مزیدخبریں