ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی چیئرمین انٹرپورڈ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، اہم وجہ سامنے آگئی

کراچی چیئرمین انٹرپورڈ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، اہم وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فاران خان:کراچی میں چیئرمین انٹر بورڈ امیر قادری کو عہدے سے ہٹادیا گیا،انٹر بورڈ کے چیئرمین کا چارج میٹرک بورڈ چیئرمین کو دے دیا گیا ،امیر قادری سے بغیر اجازت بیرون ملک جانے پر وضاحت بھی طلب کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین انٹر بورڈ امیر قادری کو عہدے سے ہٹادیا، انٹر بورڈ کے چیئرمین کا چارج میٹرک بورڈ چیئرمین کو دے دیا گیا، چیئرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ دے دیا گیا۔

امیر قادری سے بغیر اجازت بیرون ملک دورے پر جانے پر وضاحت بھی طلب کرلی گئی، بیرون ملک سفر سے قبل کنٹرولنگ اتھارٹی سے پیشگی منظوری لینا ضروری تھا۔

نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق 7 روز کے اندر اپنی پوزیشن کی وضاحت کرنے کی ہدایت کی گئی، وضاحت نہ دینے آپ کے خلاف کنٹرولنگ اتھارٹی کو تادیبی کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔

آپ کا یہ عمل سروس رولز اور ڈسپلن کی صریح خلاف ورزی ہے۔