ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھند کے باعث ریسکیو گاڑی کی اپنے اہلکار کو ٹکر، ملازم موقع پر ہی جاں بحق

دھند کے باعث ریسکیو گاڑی کی اپنے اہلکار کو ٹکر، ملازم موقع پر ہی جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاسر عرفات:نارووال اور گردونواح میں شدید دھند ،حد نگاہ صفر ہو گئی، شدید دھند کے باعث ظفروال روڈ پر ریسکیو گاڑی کی اپنے ہی ریسکیو اہلکار کو ٹکر  مار دی۔

تفصیلات کےمطابق نارووال میں شدید دھند کی وجہ سے پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ میں ریسکیواہلکار نعیم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،  ریسکیو 1122 کی گاڑی مریضوں کو ریسکیو کرنے جارہی تھی۔

 شدید دھند کے باعث سامنے سے ریسکیو اہلکار موٹر سائیکل پر سوار تھا کہ اچانک گاڑی سے ٹکر ہوگئی، ریسکیو اہلکار نعیم ڈیوٹی پر آفس آرہا تھا۔

 ریسکیو اہلکار نعیم کے دو بیٹے اور ایک بیٹا ہے، ڈی او ریسکیو کا کہنا تھا کہ ریسکیو اہلکار یونیفارم میں شہید ہوا ، ریسکیو اہلکار نعیم ریسکیو 1122کا اثاثہ تھا ۔