پنجاب بار کونسل میں اہم عہدیداروں کیلئے انتخاب رواں ماہ ہوگا

4 Jan, 2025 | 10:01 AM

ملک اشرف: پنجاب بار کونسل کے دو اہم عہدیداروں کے لئے انتخاب رواں ماہ ہوگا،وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل ،چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کے امیدواروں کے نام سامنے نہ آسکے۔

 ذرائع ابلاغ کے مطابق بغیر انتخابی مہم اور خرچہ کے دو اہم عہدیداروں کا انتخاب کیا جائے گا ،وائس چیئرمین ،چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخاب کیلئے اجلاس جنوری کے آخری ہفتے ہوگا۔
جنرل ہاؤس اجلاس میں نئے وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل کا انتخاب ہوگا،چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل کا بھی انتخاب ہوگا،دو اہم عہدوں کیلئےعاصمہ جہانگیر گروپ اورحامد خان گروپ میں مقابلہ ہوگا۔
دونوں گروپوں کی جانب سے امیدواروں کے نام تاحال سامنے نہیں آسکے،جنرل ہاؤس اجلاس کے روز ہی امیدواروں کے حتمی نام سامنے آئیں گے۔
دو اہم عہدوں کیلئے امیدواروں کو انتخابی مہم چلانا پڑے گی نہ ہی خرچہ کرنا پڑے گا،موجودہ وائس چیئرمین چوہدری بابر وحید کی مدت 31 جنوری کو پوری ہو جائے گی۔
موجودہ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی راؤ فضل الرحمان کی مدت 31 جنوری کو پوری ہو جائیگی۔

مزیدخبریں